10 ستمبر 2013 - 19:30
روسی منصوبہ پر عمل درآمد کے لیے امریکہ کو فوجی کارروائی کی دھمکی دینا بند کرنا ہوگی

روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ دمشق کو ماسکو کی تجویز پر عمل درآمد کا موقع فراہم کرنے کے لیے امریکہ کو اس عرب ملک کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن رد کرنا ہوگا۔

ابنا: منگل کو پوتن نے کہا کہ اس منصوبے پر صرف اسی صورت میں عمل در آمد کرایا جا سکتا ہے کہ جب امریکہ اور اس کے اتحادی طاقت کے استعمال کی بات کرنا بند کر دیں۔پوتن نے ماسکو سے باہر اپنی رہائش گاہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یکطرفہ بنیاد پر شام یا کسی بھی ملک کو غیر مسلح کرنا بہت مشکل امر ہے خاص طور سے کہ جب اس کے خلاف حملے کی تیاری کی جارہی ہو۔روسی صدر نے کہا کہ یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ شام کے پاس خاص کیمیائی ہتھیار ہیں کہ جنہیں اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔واضح ہو کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے روس کے دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ شام نے کیمیائی ہتھیاروں کو بین الاقوامی تحویل میں دینے کی روس کی تجویز منظور کر لی ہے۔......./169